سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بیرسٹر سلمان صفدر کو ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ سلمان صفدر جیل جائیں اور بانی پی ٹی آئی کی حالت زار کے بارے میں تحریری رپورٹ پیش کریں۔
سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ کے طور پر بھی مقرر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر آج ہی اڈیالہ جیل جائیں گے تاکہ عدالت کی ہدایت کے مطابق رپورٹ تیار کی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos