دادو میہڑ کے علاقے قاضی عارف میں پولیس موبائل پر ڈاکؤوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی کے مطابق میہڑ فریدآباد لنک روڈ پر چند ملزمان ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں موبائل پر موجود تین پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ فرار ہونے والے ڈاکؤں کی تلاش کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos