لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کے کامیاب انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عوام کی کاوشوں کو سراہا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے ہر شعبے میں آلودگی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔ صنعت، فیکٹریاں، بھٹے، گاڑیاں اور رکشے والوں سمیت اہلِ پنجاب نے بھی تعاون کیا، جس سے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں سے لاہوریوں نے دہائیوں بعد نیلا آسمان دیکھا اور وزیرِ اعلیٰ کی محنت کی وجہ سے اسموگ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ فضائی معیار کی بہتری لاہور کو اس کی اصل پہچان واپس دلا رہی ہے اور عوام کے تعاون سے پنجاب ہر شعبے میں ترقی کی مثال قائم کرے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos