اسلام آباد،آئی جے پی روڈ پر دورانِ سفر گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

پولیس اور مقامی افراد کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

               
February 10, 2026 · قومی

اسلام آباد کے علاقے آئی جے پی روڈ پر دورانِ سفر ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم پولیس اور مقامی افراد کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کے نیچے سے شروع ہونے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں کی صورت اختیار کر گئی، جس کے بعد فوری اقدامات کے ذریعے صورتحال قابو میں آ گئی۔