نوازشریف اور مریم نواز سے برٹش کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے نوازشریف کی پاکستان کیلئے خدمات کو سراہا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے جاری منصوبوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ ملاقات کے دوران ثقافتی پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی اور جین میریٹ نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر خوشی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔