فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو برطرف کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے 2ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوکری سے برطرف کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدثر شاہ ترمزی کو عہدے سے برطرف کیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ افضل کو بھی نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

دونوں ججز کو ضابطۂ اخلاق کیخلاف ورزی پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے ،دونوں جوڈیشل افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے خود ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔