راولپنڈی: پاک فضائیہ نے جنوبی زون میں جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سدرن ایئر کمانڈ کے دائرۂ اختیار میں فضائی مشق گولڈن ایگل کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئے کار لایا گیا اور پاک فضائیہ کی اعلیٰ جنگی تیاری و عملی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت بڑھانا، جدید اور مقامی طور پر تیار سمارٹ ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کل صلاحیت رکھنے والے لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ طیارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر رینج ایئر ٹو ایئر میزائلوں سے لیس تھے، طیارے توسیع شدہ رینج کے ایئر ٹو گراؤنڈ اسٹینڈ آف ہتھیاروں اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کو ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز جیسے فورس ملٹی پلائرز کی معاونت حاصل رہی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos