پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کے نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ ادارے کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ رمضان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی، جبکہ 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند دیکھنے کے امکانات روشن ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے ہیں:

آزاد کشمیر: 6 بج کر 58 منٹ شام

بلوچستان: 7 بج کر 47 منٹ شام

سندھ: 7 بج کر 24 منٹ شام

خیبر پختونخوا: 7 بج کر 13 منٹ شام

پنجاب: 7 بج کر 08 منٹ شام

گلگت بلتستان: 6 بج کر 53 منٹ شام

اس پیش گوئی کے مطابق ملک بھر میں رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر 19 فروری سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔