سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے اہم انکشافات کر دیے۔ اُمت ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اگست 2023 میں عمران خان سے ملاقات کا حکم دیا تھا، جس پر کئی ماہ کی تاخیر کے بعد اب جا کر عملدرآمد ہوا ہے۔
لطیف کھوسہ نے اٹک جیل کے مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو انتہائی غیر انسانی صورتحال میں رکھا گیا، جہاں ان کے سیل میں کیڑے مکوڑوں کی بہتات اور واش روم میں کیمرے نصب ہونے جیسے سنگین مسائل درپیش تھے۔ انہوں نے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ 180 سیٹیں جیتنے والا لیڈر جیل میں ہے جبکہ کم نشستیں رکھنے والوں کو اقتدار سونپا گیا ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو بات چیت کا اختیار دیا گیا ہے، لیکن جب تک بانی پی ٹی آئی خود براہِ راست شامل نہیں ہوں گے اور ان کی ہدایات نہیں ملیں گی، تب تک کوئی بھی سیاسی مذاکرات بامعنی یا نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos