غزہ پیس بورڈ اجلاس،وزیراعظم 18 فروری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 18 فروری کو غزہ پیس بورڈ اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 19 فروری کو اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ 20 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری شخصیات بطور خاص شریک ہوں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں، جن میں خطے میں امن و استحکام اور اقتصادی تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔

یہ اجلاس غزہ میں امن اور تعمیرِ نو کے لیے عالمی اقدامات کی رہنمائی کرے گا اور پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔