ایبٹ آباد میں بڑی کارروائی، آٹھ من سے زائد چرس برآمد

ایبٹ آباد میں ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی جس سے آٹھ من سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ سید توقیر شاہ نے بتایا کہ کارروائی بروقت اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔