اسلام آباد: فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تیار کردہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ رپورٹ کی تفصیلات بیان نہیں کر سکتے کیونکہ یہ عدالت کے حکم پر تیار کی گئی اور عدالت ہی میں جمع کرانا تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں رپورٹ جمع کرانے کے لیے دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور وہ مقررہ وقت پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے واپسی پر ان کی گفتگو کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی بعض قیاس آرائیاں نامناسب ہیں، کیونکہ انہوں نے ملاقات کے دورانیے یا اس کی جزئیات سے متعلق کوئی بات شیئر نہیں کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos