شراب پر پابندی کے لیے اقلیتی رکن کی قراردادسندھ اسمبلی نے مستردکردی

صوبے بھرمیں خرید وفروخت کے تمام لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ انیل کمار کامطالبہ

               
February 11, 2026 · قومی

 

سندھ اسمبلی میں شراب پر پابندی سے متعلق پیش کی گئی قرار داد مسترد کردی گئی، وزیر داخلہ نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑے گا۔

ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ صوبے بھر میں شراب کی خرید اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور شراب خانوں کےتمام لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیا لنجار نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ایک بہت بڑا طبقہ محروم ہوجائے گا، آج میرے دوست تھوڑے سے جذباتی لگ رہے ہیں جس کے بعد ایوان نے قرارداد مسترد کردی۔