اسلام آباد:نیپرا نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،300 یونٹ ماہانہ تک کےگھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لگادیے۔ یہ چارجز ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جائیں گے۔ دوسری جانب صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
نیپرا نے فکسڈ چارجز کے حوالے سے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر لگائےگئے ہیں، اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔نیپرا فیصلےکے مطابق ماہانہ 100یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈگھریلو صارفین پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائدکیےگئے ہیں۔
100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔
نیپرا فیصلےکے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے اضافے سے 400 روپےکردیےگئے ہیں۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین پر 100 روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے مقررکیےگئے ہیں۔
نیپرا نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ چار روپے 40 پیسے کم کر دی ہے، جس سے نرخ 33 روپے سے کم ہو کر 29 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔ گھریلو صارفین کے لیے بھی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے، تاہم فکسڈ چارجز کے نفاذ سے ان پر مجموعی طور پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos