چارسدہ: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مابین ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہیے۔سیاست پارٹیاں کرتی ہیں حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور وزیر اعظم کی ملاقات تین ماہ قبل ہونی چاہئے تھی۔ امریکا پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔دنیا غیر مستحکم ہو گی تو امریکا کی بادشاہت قائم رہے گی۔امریکا کی خواہش ہے کہ ایران اور افغانستان غیر مستحکم رہے۔
چارسدہ: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا میڈیا سے بات چیت۔
چارسدہ: وفاق اور صوبہ پختون خوا کے مابین ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہئے۔
چارسدہ: سیاست پارٹیاں کرتی ہیں حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے۔
چارسدہ: کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔… pic.twitter.com/Doe9btNgvL— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) February 11, 2026
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کنٹینر میں مجھے تیل نظر نہیں آ رہا ہے۔قومی وحدت اور اطمینان کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کئے جائیں۔ الیکشن کے نتائج بدلنا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔غلط چیزوں کے خلاف اکثر خطرناک ردعمل آتا ہے۔ہمیں اختیاط کر کے حد میں رہنا ہوگا۔
انھوں نے کہاکہ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والے حکومتیں صرف دعوے کر سکتی ہے کام نہیں۔موجودہ حکومت امن و آمان لا سکتی ہے نا ہی معاشی استحکام۔ پارلیمنٹ پر عوام کو اعتماد نہیں رہا۔ہماری حکومت بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہے۔ایف ٹی ایف اور عالمی مالیاتی اداروں نے ہمیں یرغمال کیا ہے۔پاکستان کی تقسیم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق پر بات ہونی چاہیئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos