رمضان المبارک کے دوران بینکنگ کے اوقاتِ کارکا اعلان کردیاگیاہے۔ اس دوران عوامی لین دین کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 سے 2بجے تک اورجمعہ کوصبح 9 تا ساڑھے 12بجے تک ہوں گے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ماہ صیام کے لیے عدالتی اوقات کار جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات عدالتیں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی۔ پیر تا جمعرات اوقات کار میں آدھا گھنٹہ نماز کا وقفہ بھی شامل ہے، جمعہ کے روز عدالتی امور بغیرکسی وقفے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن عدالتوں کے اوقات کار بھی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے بھی اس مقدس ماہ رمضان المبارک کے دوران وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے سرکاری اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا۔رمضان کے دوران سرکاری اوقاتِ کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک،جمعے کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ جمعے کے روز 70 فیصد تک عملے کو ورک فرام ہوم کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے بشرطیکہ یہ فیڈرل اتھارٹی کے منظور شدہ ضوابط کے مطابق ہو۔البتہ شفٹس میں کام کرنے والے ملازمین کے اوقات کار انفرادی طور پر ہر ادارہ ضرورت کے مطابق خود کرے گا تاکہ ملازمین کی سہولت اور اداروں کی پیداواری صلاحیت دونوں کو برقرار رکھا جاسکے۔
کویت میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا ا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔سول سروس کمیشن کے جاری بیان میں سرکاری اداروں میں دوران رمضان کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ کر ساڑھے 4 گھنٹے ملازمت کا دورانیہ مکمل کر سکتے ہیں۔سول سروس کمیشن نے رمضان المبارک میں کام مقرر کردہ دورانیے پر تمام سرکاری اداروں میں عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری، پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں 19 فروری کوہونے کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos