سپارکو نے چین کے یانگ جیانگ کے قریب سمندری علاقے میں واقع تائی یوان لانچ سینٹر سے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ الیکٹرو آپٹییکل 2 (EO-2 )کامیابی سے لانچ کر دیا۔ یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
اس لانچنگ میں جیئے لونگ 3 کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ۔ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں داخل ہو ئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سپارکو کا EO-2 لانچ ملکی خلائی مہارت کی علامت ہے اور یہ منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافے سے مشاہدات کے تسلسل اور درستگی میں بہتری آئے گی۔
یہ سیٹلائٹ حکمرانی، آفات سے نمٹنے اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ مقامی EO-2 پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری کا مظہر ہے۔
اس سے قبل جنوری 2025 میں ای او 1 سیٹلائیٹ لانچ کیا گیاتھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos