فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کو کس ملک بھیجا جا رہا ہے؟ لیگی سینیٹر ناصر بٹ کا جواب

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ اگر عدالت عمران خان کو علاج کی غرض سے بیرون ملک بھیجنے یا بنی گالہ منتقل کرنے کا حکم دیتی ہے تو حکومت اس پر کوئی اعتراض نہیں کرے گی اور عدالتی فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں کسی سیاسی انتقام کے تحت نہیں بلکہ عدالت نے سزا دے کر رکھا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اگر ڈاکٹرز یہ رپورٹ دیتے ہیں کہ عمران خان کا علاج ملک میں ممکن نہیں اور عدالت انہیں باہر جانے کی اجازت دیتی ہے تو حکومت اس میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ نے دعویٰ کیا کہ میاں صاحب کو جیل میں ایسی چیزیں دی گئیں جس سے ان کے پلیٹ لیٹس گر گئے تھے اور خود پی ٹی آئی دور کے ڈاکٹروں نے ان کے باہر علاج کی تصدیق کی تھی۔

 انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں، کیونکہ عدالتیں ہی انہیں ریلیف دے سکتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس جیسے معاملات میں "چوری” تو ثابت ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔