فائل فوٹو
فائل فوٹو

جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

اسلام ٓآباد:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرiٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔