فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

اسلام ٓآباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور ان تنظیموں کے سہولت کاروں کے خلاف حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملکی سلامتی کے پیش نظر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس نے شرکت کی اور انہوں نے صوبوں میں امن و امان سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کا خدشہ بھی زیرغور آیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کےسلیپر سیلز کے خلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے اور اجلاس میں اسلام آباد میں حالیہ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی مضبوط کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔