محسن نقوی سے شامی وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام سے آئے ہوئے وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے اور انتظامات کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حضرت بی بی زینبؓ امت مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں اور لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کے لیے شام جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ انتظامات کے ذریعے زائرین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

شامی وفد کی جانب سے محسن نقوی کو دورۂ شام کی دعوت بھی دی گئی۔ وفد میں ڈاکٹر معاذن ہانی، ڈاکٹر عظمت حسین اور پروفیسر نور زیدی شامل تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔