قاری عبدالرحیم نامی بنگلہ دیشی نوجوان پاکستان سے محبت کرتاہے اور دونوں ملکوں کوبھائی قراردیتاہے۔’’امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کا نعرہ لگایا۔
انہوں نے پاکستانی ملی نغمات کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہارکیا اور بتایاکہ میں اور میرے بچے بہت سے پاکستانی گیت سنتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے کارکن اور سپورٹرقاری عبدالرحیم نے کہا کہ میں پاکستان میں شہبازشریف اورعمران خان کا فین ہوں۔
ایک سوال پر ان کا کہناتھاکہ دونوں ملکوں میں بھائی چارے کا رشتہ ہے ،دونوں بھائی آناجانارکھیں گے ۔بنگلہ دیش میں نئی حکومت قائم ہونے سے دشمن کے پسینے چھوٹیں گےاورکوئی گڑبڑکرنے سے پہلے وہ سوچے گا۔
سیاسی کارکن کا کہناتھاکہ انتخابی نتائج میں تاخیر کے دوران گڑبڑہوئی، اکثریت نے جماعت اسلامی کوووٹ دیا لیکن کچھ الٹا سیدھا ہوا ۔دوبارہ گنتی کرائی گئی تو جماعت اسلامی کے کئی امیدوار جیتے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos