اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو قومی سطح پر سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا اور اسلام آباد کی موجودہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ دارالحکومت میں امن و امان اور دیگر معاملات کو مؤثر انداز میں سنبھالا جائے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ کے مجوزہ دورہ سری لنکا پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ وہ سری لنکن قیادت کو وزیر اعظم کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos