چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نے شعبہ فارمیسی کے 4 طلبہ کو یونیورسٹی میں بھارتی ترانہ بجانے اور جے ہند کے نعرے لگانے پر یونیورسٹی سے خارج کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ نے یونیورسٹی اور ہاسٹل قوانین کی خلاف ورزی کی اور یونیورسٹی حدود کے اندر ریاست مخالف نعرے لگائے۔ واقعے کے دوران بھارتی قومی ترانے کو مبینہ طور پر ایسے انداز میں پیش کیا گیا جس سے بدامنی پھیلانے کا مقصد تھا۔

یونیورسٹی کے مطابق طلبہ نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی، جس سے مبینہ غیر قانونی عمل کو مزید تقویت ملی۔ یونیورسٹی نے خارج کیے گئے طلبہ کی ہاسٹل سیٹس بھی منسوخ کر دی ہیں اور انہیں فوری طور پر ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس فیصلے کا تعلق یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی کے 73ویں اجلاس کی سفارشات سے ہے، جسے بعد ازاں متعلقہ اتھارٹی نے بھی منظور کر لیا۔
نوٹیفکیشن میں خارج کیے گئے طلبہ کے نام درج ہیں:
جبران ریاض (فارمیسی، تیسرا سال)
سید کاتب شاہ (فارمیسی، چوتھا سال)
بشیر خان (فارمیسی، دوسرا سال)
مراد خان (فارمیسی، دوسرا سال)
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos