تحریک انصاف کے بانی اور سربراہ کی ہمشیرہ علیمہ خان نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات ہوگئی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ہدایت کی تھی کہ عمران خان کو ان کے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے تقریباً 20 منٹ تک بات کی۔ عمران خان کے بیٹوں نے انہیں بتایا کہ اتنے عرصے بعد ان کی آواز سن کر وہ بے حد خوش ہیں۔
علیمہ خان کا ٹویٹ میں کہناہے کہ اب ہم شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کے فوری علاج کے منتظر ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹروں کو ان کی بینائی بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
علیمہ خان کے مطابق بروقت علاج کی فراہمی میں جان بوجھ کر تاخیر عمران خان کی بینائی کو نقصان پہنچا چکی ہے۔ ہم مزید تاخیر کو برداشت نہیں کر سکتے اور نہ کریں گے، اور بینائی کے مستقل نقصان کو روکنے کے لیے فوری ماہر کی دیکھ بھال ضروری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos