رکشے،ڈھاکہ کی سڑکوں پر بڑی تعدادمیں نظرآتے ہیں ۔یہ اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ لگتاہے جیسے ان پر کوئی قانون ہی لاگونہیں،اور یہاں صرف ان کا راج ہے۔یہ چاروں طرف سے آتے اور جاتے ہیں ۔ون وے ٹریفک روڈپر بھی یہ دو دو ایک ساتھ جا رہے ہوتے ہیں۔یہ بنگلہ دیش میں سب سے سستی سواری ہے۔
بنگلہ دیش میں دوقسم کے رکشے چلتے ہیں۔ پیڈل والے اور آٹورکشا جو انجن سے کام کرتاہے۔تاہم پیڈل والے رکشے بہت کم ہیں ۔اسے بہت غریب لوگ روزگار کمانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔” امت ڈیجیٹل” نے ڈھاکہ کی عوامی ٹرانسپورٹ پر خصوصی وڈیو کوریج کی ہے۔
بنگلہ دیش میں غربت بہت زیادہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ یہاں لگژری گاڑیاں بہت کم دیکھنے کوملتی ہیں۔مزیدتفصیلات اس وڈیو میں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos