بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری, پاکستان کودعوت نامہ موصول
اسلام آباد:پاکستان کو بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری 17 فروری کو ڈھاکہ میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد تقریب حلف برداری میں شریک ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بنگلہ دیش کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے،وہ آسٹرین چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ دورے دورے پر آسٹریا ویانہ جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح وفد تقریب حلف برداری میں وزیراعظم اور پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
پروفیسر محمد یونس نے 13 ممالک کے سربراہانِ حکومت کوحلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔