پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے ،حافظ نعیم الرحمٰن

February 15, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

حیدر آباد : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ دھرنا کب ختم کریں گے مطالبہ کیا ہے؟ جس کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو با اختیار کریں، دہشت گردی ختم کریں، شہروں میں بلدیاتی نظام کو مضبوط کریں، فنڈز دیں۔

دوسری جانب حافظ نعیم الرحمٰن نے بنو قابل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کیلیے شرم کا مقام ہے، یہاں آئی ٹی یونیورسٹی ہونی چاہیے، یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا، صرف کیمپس سے کام نہیں چلے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو نشے کا شکار نہیں ہونے دیں گے، الخدمت جلد مائیکرو فنانسنگ شروع کرنے والی ہے، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام گیم چینجر ہے، ملک بھر میں 13 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، اسپورٹس کے فروغ کیلئے کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائیں گے، جلد ووکیشنل پروگرام شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑانے والے 40 سال سے اس صوبے میں حکومت کر رہے ہیں، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔