اکبر ایس بابر نے عمران خان کو 13 سال پہلے کس بات سے خبردار کر دیا تھا؟

February 15, 2026 · اہم خبریں

 

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کو 13 سال پہلے کہا تھا کہ اللہ تمہیں عبرت کا نشان بنا دے گا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا ۔اشارہ، تین مرکزی کردار تھے۔ دو جیل میں ہیں، تیسرا ہسپتال میں ہے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ2013 میں عمران خان کو میرا آخری ٹیکسٹ مسیج: “خدا بننے کی کوشش مت کر ورنہ اللہ تعالٰی تمہیں عبرت کا نشان بنا دے گا۔”

 

پی ٹی آئی کے بانی رکن کا کہنا ہے کہ سمجھدار کے لئے اشارہ کافی ہے۔

  • واضح رہے کہ تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل ہونے کے باوجود اصولی اختلافات پر اکبر ایس بابر کو 2011 میں پارٹی سے الگ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے نے تین برس بعد 2014 میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں دائر کیا تھا۔ جس کا فیصلہ 2023 میں الیکشن کمیشن نے سنایا اور اس میں الزامات درست ثابت ہوئے تھے۔