پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ۔ڈیزل ساڑھے 7 اور پیٹرول 5 روپے مہنگا
February 16, 2026 · کامرس
حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اوگرا کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 268.38 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 275.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، یعنی 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 253.17 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 258.17 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، یعنی 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ قیمتیں 16 فروری 2026 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں اور آئندہ پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔
اس سے قبل یکم فروری کو حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔