اسلام آباد ہائیکورٹ بار انتخابات،حتمی نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری
February 16, 2026 · قومی
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حتمی نتائج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پانچ رکنی الیکشن بورڈ، جس کی سربراہی عادل عزیز قاضی نے کی، کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدارتی امیدوار سید واجد علی گیلانی 770 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل چوہدری محمد اشرف گجر نے 761 ووٹ حاصل کیے۔
مختصر فرق سے شکست کھانے والے امیدوار نے انتخابی عمل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل سیکرٹری کے عہدے پر قاسم نواز عباسی جبکہ نائب صدر کی نشست پر صابر احمد بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ علاوہ ازیں 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی بھی بلامقابلہ کامیاب قرار دی گئی ہے۔