برطانوی ادا کارہ ڈونا ائیر میں ایپسٹین بہت دلچسپی لیتا رہا
لندن (فارن ڈیسک )امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق جیفری ایپسٹین پہلی سزا سے رہائی کے بعد برطانوی اداکارہ ڈونا ائیر میں غیر معمولی دلچسپی لینے لگے تھے۔اخبار The Sun کے مطابق ایپسٹین اور اداکارہ کے درمیان رابطوں کا آغاز اس وقت ہوا جب اطالوی ہیج فنڈ مینیجر Tancredi Marchiolo (ّٹینسریدی مارچیولو)نے ایپسٹین کو بتایا کہ وہ اپنی “قریبی دوست” ڈونا کے ساتھ نیویارک آ رہے ہیں۔ مارچیو لو نے ایپسٹین سے پوچھا کہ اگر وہ ملاقات کرنا چاہیں تو مطلع کریں۔ دیگر تین خواتین کے نام بھی خط و کتابت میں آئے، تاہم امریکی حکام نے وہ نام حذف کر دیے۔جواب میں ایپسٹین نے دریافت کیا کہ ان میں اداکارہ کون ہے، جس پر بتایا گیا: “ڈونا انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ اس کے بعد ایپسٹین نے “Yes to Donna” لکھا۔ بعد ازاں بتایا گیا کہ ڈونا کو ایپسٹین کا نمبر دے دیا گیا ہے اور وہ منگل یا بدھ کو رابطہ کریں گی۔ ڈونا اور ایپسٹین کے درمیان نیویارک اور پیرس میں ملاقاتوں کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 اپریل 2012 کو دونوں کے درمیان دو مرتبہ ملاقات کا تذکرہ ہے۔ ایپسٹین نے علی الصبح پیغام بھیجا: “معذرت، وقت بہت کم تھا۔” جس پر اداکارہ نے جواب دیا: “کوئی بات نہیں، آپ سے مل کر اچھا لگا، ہفتہ اچھا گزرے!” اسی روز شام کو ایپسٹین نے خود کو “اچانک فارغ” بتایا تو اداکارہ نے کہا کہ وہ عشائیے پر جاتے ہوئے “ایک کپ چائے” کے لیے آ سکتی ہیں۔ بعد ازاں ایپسٹین نے ملاقات کو “بہت مختصر” قرار دیا، جس پر جواب آیا: “مختصر مگر خوشگوار، خیال رکھیں اور نیک تمنائیں۔ایپسٹین نے انہیں پیرس میں امریکی سفیر کی رہائش گاہ پر ایک تقریب میں بھی مدعو کیا تھا۔ دونوں کے درمیان آخری پیغام 18 اگست 2012 کا بتایا جاتا ہے، جس میں اداکارہ نے کہا کہ وہ ایبیزا روانہ ہو رہی ہیں۔
ڈونا ائیر