کانگریس دبائو پر چھپائے گئے 305’’شرفا‘‘ کے نام بھی جاری
واشنگٹن (فارن ڈیسک ) کانگریس ارکان کی جانب سے دباو کے بعد امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کی ای میلز سے متعلق فائلز میں اب تمام نام جاری کردئیے گئے ہیں، جن میں 305 نمایاں شخصیات بھی شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ امریکی محکمۂ انصاف نے 14 فروری کو کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں 305 نمایاں شخصیات کی ایک جامع فہرست بھی شائع کی ہے۔ تاہم ان فائلوں میں کسی شخص کا نام آنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایپسٹین کے جرائم میں ملوث ہے یا اس پر کوئی الزام ثابت ہوتا ہے۔دستاویزات میں جن 305 نمایاں شخصیات کا ذکر ہے، ان میں موجودہ صدر ٹرمپ ،سابق صدر بل کلنٹن ، ان کی اہلیہ ہیلری، سابق صدر اوباما،بڑے کاروباری رہنما ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ، میٹا کے بانی مارک زکر برگ ، ٹکر کارلسن ، بل گیٹس، مشہور فنکار اور تفریحی شخصیات جیسے کم کارشن، بروس سپرنگ سٹن، رابرٹ ڈی نیرو وغیرہ شامل ہیں، اسی طرح برطانوی شہزادہ اینڈریو ، ان کی سابق اہلیہ اور بیٹیوں کےنام بھی ہیں،