اراکین پارلیمنٹ نے خیبر پختون خوا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا

February 16, 2026 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ نے خیبر پختون خوا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ لاجز میں بھی پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اراکین نے دھرنا ختم کر دیا۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈا پور پی ہاؤس دھرنے کی جگہ سے واپس چلے گئے، جبکہ خیبر پختون خوا ہاؤس کے باہر سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ادھر پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اراکین اسمبلی کا دھرنا جاری ہے، جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔