دہشت گردی کیخلاف بلوچستان میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد
February 16, 2026 · قومی
بلوچستان کی تحصیل سنجاوی میں دہشت گردی کے خلاف احتجاجی طور پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع زیارت، ہرنائی اور سنجاوی کے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی میں شرکاء نے فتنہ الہندوستان اور بھارت کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صوبائی وزیر حاجی نور محمد دومڑ کی قیادت میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور ہزاروں شہریوں نے ریلی میں حصہ لیا۔ عوام نے سڑکوں پر نکل کر فتنہ الہندوستان کے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مسترد کرنے کا بھرپور اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا عزم ظاہر کیا۔