محسن نقوی کی سری لنکا کے وزیرِ کھیل سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات
February 16, 2026 · قومی
کولمبو: وفاقی وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات ہوئی، جس میں کھیلوں اور کرکٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور سری لنکن وزارتِ کھیل کے ساتھ اشتراک میں اضافے پر اتفاق کیا۔ محسن نقوی نے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بہترین انتظامات کو سراہا۔
اس موقع پر سری لنکن وزیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی گئی، جبکہ سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔