ملک میں سونے کے ذخائر اور ان کی مالیت کی تفصیلات جاری
February 16, 2026 · کامرس
کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر اور ان کی مالیت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
اس کے مطابق پاکستان میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہے۔ جنوری 2026 میں سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں مجموعی اضافہ 3.5 ارب ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔ موجودہ ذخائر تقریباً 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے کے برابر ہیں۔