مری میں ہولناک واقعہ۔ اغواکی کوشش پر نوعمربچی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کرجان دے دی

February 16, 2026 · اہم خبریں, جرم وسزا

 

مری کے علاقے مسیاڑی میں اغوا کی کوشش پر نوعمر بچی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگاکرجان دے دی۔
ہفتے کونو بجے مسیاڑی ڈھک سٹاپ سے سوزوکی نمبر 7125 کو،جس کا ڈرائیور کشمیر باغ دھیر کوٹ سے تعلق رکھتا ہے، بچی نے گاڑی کو روکنے کے لیے ہاتھ دیا۔ ڈرائیور نے کافی دور جاکر بریک لگائی اور گاڑی پیچھے لایا۔ گاڑی کے اندر سیٹ نہیں تھی۔

 

ڈرائیور کو بچی نے بتایا کہ میں مسیاڑی سٹاپ اتروں گی، مدرسے جائوں گی ۔اپنے سٹاپ پر پہنچ کر بچی نے شیشہ کھٹکھٹایااور فرش پر پاوں مارے لیکن ڈرائیور نے گاڑی کو نہیں روکا ۔بچی شور کرنے لگی لیکن ڈرائیور نے رفتار مزید تیز کر دی ۔ گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر ایک اور نامعلوم شخص بھی سوار تھا۔بچی نے عزت بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئی اور گاڑی والا بھاگ گیا ۔

 

جس وقت بچی نیچے گری ، پیچھے سے آتی ہوئی دوسرے سوزوکی ڈرائیور فیاض نے گاڑی کا پیچھا شروع کیا۔ ایک اور گاڑی نے بھی اغوا کاروں کا تعاقب کیا ۔لکوٹ سے آگے جاکر اس سوزوکی کو روکا اور ڈرائیور کو پکڑاگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

ذرائع کا کہناہے کہ متاثرہ بچی کوگرنے سے سر پر چوٹ لگی اور ایک دن ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی۔