مری میں 13سالہ بچے کے قتل کیس کا ایک ہفتے بعد بھی کوئی سرانہ مل سکا

February 16, 2026 · اہم خبریں, جرم وسزا

 

مری پولیس ایک ہفتہ پہلے لوئر دیول میں قتل ہونے والے13سالہ معیز کے قاتلوں کو گرفتارر نہ کرسکی ۔پولیس کا دعوی ٰہے کہ قاتل عنقریب گرفتار کر لیے جائیں گے تاہم مقتول معیزکے محنت کش باپ اور بیمار ماں پر ہر دن قیامت بن کر گزر رہا ہے ۔

 

پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسر اور سیاسی رہنما غم زدہ باپ کے بپاس تعزیت کے لیے آتے ہیں اور بلند وبانگ دعوے کر کے چلے جاتے ہیں۔بدنصیب معیزکے والدین ہر گھڑی اپنے لخت جگر کے غم اور قاتلوں کی گرفتاری کے انتظار میں جیتے اور مرتے ہیں۔

 

تیرہ سالہ معیز منگل کے روز لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی لاش ایک خالی مکان کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔معیز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ہو چکی ہے ۔

 

پولیس اور فورنزک ٹیمو ںنے جائے واقعہ سے تمام شواہد جمع کیے ہیں۔

 

اندھے قتل کیس کی مزید تفصیلات وڈیومیں۔