سبی میں 3.7شدت کا زلزلہ

February 17, 2026 · قومی

بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی کے مشرق میں تقریباً 125 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔