کراچی،گلستان جوہر میں پلاٹ تنازعہ،فائرنگ سے دو راہ گیر جاں بحق

February 17, 2026 · قومی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں راہ گیر اور ایک طالب علم سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے تین ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت طحہ شاہ اور شہروم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا ہدف طحہ شاہ تھا، جبکہ شہروم ایک راہ گیر اور آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا جو واقعے کا شکار ہوا۔

شہروم کے اہلخانہ نے حکومت سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔