اسٹیٹ بینک نے صارفین کے تحفظ کے لیے ’’سائبر شیلڈ‘‘ متعارف کرا دی

February 17, 2026 · قومی

اسٹیٹ بینک نے صارفین کے تحفظ کے لیے ’’سائبر شیلڈ‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔ مرکزی بینک نے اپنے وژن 2028 کے ایجنڈے کے تحت ’’سائبر شیلڈ-زیر ضابطہ اداروں کے لیے سائبر پائیداری کی حکمت عملی‘‘ پیش کی،

جس کا مقصد ملک کے بینکاری اور مالی نظام کی حفاظت اور مضبوطی میں اضافہ کرنا ہے

 

۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ حکمت عملی بینکوں اور مالی اداروں کو سائبر خطرات سے بہتر تحفظ فراہم کرے گی تاکہ عام لوگ اور کاروباری ادارے محفوظ طریقے سے مالی خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

مالی اداروں کو واضح روڈمیپ دیا گیا ہے تاکہ ان کے سسٹمز اور کنٹرولز کی مضبوطی کی جا سکے،

 

سائبر واقعات کی روک تھام کی جا سکے، اور خطرہ حقیقت بننے کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل دیا جا سکے۔

 

اس حکمت عملی کا مقصد زیر ضابطہ اداروں کے سائبر دفاع کو اجتماعی، مستقبل بین اور مشترکہ طرز فکر کے تحت مضبوط بنانا ہے تاکہ جدید ترین سائبر خطرات سے نمٹا جا سکے۔