پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری
February 17, 2026 · قومی
سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج اور رہائی کے لیے پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ۔
دھرنا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دو مقامات پر ہو رہا ہے۔
پارلیمنٹ کے احاطے میں دیے جانے والے دھرنے کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں،
جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر اور دیگر سینیٹرز بھی موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا ہاؤس کے مرکزی دروازے پر بھی دھرنا جاری ہے اور مزید قیدی وینیں پہنچا دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی کے پی ہاؤس دھرنے میں موجود ہیں۔
ٹیگز: