جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی

February 17, 2026 · قومی

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جیل حاضریاں لگائی گئیں۔ ویڈیو ٹرائل سسٹم ابھی تک عدالت میں فعال نہیں ہو سکا اور کیس کے کسی گواہ نے پیش نہیں ہو کر بیان ریکارڈ کروایا۔ تاہم سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی اور آئندہ تاریخ پر جیل اور کمرہ عدالت فعال کرنے کا حکم دیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں کل 119 گواہ ہیں، جن میں سے اب تک 47 کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ویڈیو لنک ٹرائل کا نوٹیفیکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج ہے۔ آئندہ سماعت پر 5 گواہ طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔