سابق جج سپریم کورٹ جسٹس خلیل الرحمن خان انتقال کر گئے
February 17, 2026 · قومی
لاہور: سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خلیل الرحمن خان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 17 فروری بعد از نمازِ مغرب ڈونگی گراؤنڈ، گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ جنازہ ان کی رہائش گاہ 63 ابوبکر بلاک، نیو گارڈن ٹاؤن سے شام 05:30 بجے اٹھایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق جج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس خلیل الرحمن خان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے عدل و انصاف کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کی اور ہمیشہ فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔