عمران خان سے ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہوگا، بیرسٹر گوہر

February 17, 2026 · قومی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام دیے گئے ہیں، اور ملاقاتیں ہونے کے بعد سب کچھ تسلی بخش ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر اڈیالا میں اہل خانہ سے ملاقات کرادی گئی تو تشویش ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرے گی، اور محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس چاہتے ہیں کہ سب میں اتفاق رائے قائم ہو۔

بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ اپوزیشن اتحاد چاہتی ہے کہ اختلافات کی بجائے مشاورت کے ذریعے فیصلے کیے جائیں تاکہ تمام معاملات شفاف اور ہم آہنگی سے حل ہوں۔