کراچی: مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری،موسم خوشگوار

​سب سے زیادہ بارش جناح ٹرمینل پر 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پاپوش نگر 8.5 اور یونیورسٹی روڈ پر 5.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

               
February 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے موسم کو خوشگوار اور سرد کر دیا ۔ شہر کے شمالی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران مقامی شہریوں نے موسم کی تازگی کا لطف اٹھایا۔

ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ فیدرل بی ایریا اور اس کے اطراف میں بھی بارش ہوئی ہے۔ گلستان جوہر، اسکیم 33، ملحہ اور گلشن جمال کے علاقوں میں ژالہ باری کے مناظر دیکھنے کو ملے، جس سے سردی میں اضافہ ہوا۔

محکمۂ موسمیات نے آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ​سب سے زیادہ بارش جناح ٹرمینل پر 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پاپوش نگر 8.5 اور یونیورسٹی روڈ پر 5.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

​نارتھ کراچی 2.3 اور سپر ہائی وے پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔