عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 30 منٹ تک ملاقات
February 17, 2026 · قومی
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی اور دونوں میاں بیوی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور میاں بیوی آدھے گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور حال احوال پوچھا۔