بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافے کا امکان
February 18, 2026 · قومی
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے۔ نیپرا اتھارٹی 26 فروری کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 9 ارب 14 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ اس ماہ کے لیے ریفرنس لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سی پی پی اے نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔