شیر افضل مروت کاسہیل آفریدی سے دوبارہ ہاتھ نہ ملانے کا اعلان
شیر افضل مروت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سہیل آفریدی سے دوبارہ ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس دوران سہیل آفریدی اور دیگر افراد وہاں موجود تھے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بیٹھیں گے تو تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے وہ آئندہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن کے دھرنے میں شیر افضل مروت کی انٹری پر اچانک کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی، اور وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ان کو دیکھ کر اپنی کرسی چھوڑ دی تھی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ صرف علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جو دوستی نبھانا جانتے ہیں، اور بڑے عہدے انسان کو بڑا نہیں بناتے بلکہ بڑا ظرف انسان کو بڑا بناتا ہے۔